Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھائی نے چُھری نکالی، بہن اور بھانجے کو پے در پے وار کر کے لہولہان کر دیا

کراچی میں بھائی نے چُھری سے بہن اور بھانجے کو پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق خون سفید ہونے کا افسوس ناک واقعہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پیش آیا جہاں بھائی نے مشتعل ہو کر 45 سالہ بہن اور 18 سالہ بھانجے پر چھریوں کے وار کر دیئے اور بعد ازاں فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی سائرہ اور علی کو گھریلو رنجش کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، 18 سالہ علی کی حالت تشویش ناک ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 + two =