Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بینک الفلاح نے تین دن کے لیے اپنی سروسز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا

بینک الفلاح لمیٹڈ نے تین دن کے لیے اپنی سروسز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ بینک کے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی غرض سے کام جاری ہے جس کے سبب کل سے تین دن کے لیے بینک کی سروسز بند رہیں گی۔ بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 19جنوری 2024ءکو رات 8بجے سے 22جنوری 2024ءکو صبح 8بجے تک بینک کی اے ٹی ایمز، سی ڈی ایمز، سی سی ڈی ایمز، ڈیبٹ کارڈز، الفا ایپلی کیشن، انٹرنیٹ بینکنگ، ایس ایم ایس بینکنگ، واٹس ایپ اور چند رابطہ سنٹر سروسز میسر نہیں ہوں گی۔ اس دورانیے میں بینک کا ٹیکنالوجی انسفراسٹرکچر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen − twelve =