Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لیگی رہنما احسن اقبال کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔نارووال پولیس کے مطابق احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، احسن اقبال کے صاحبزادے واقعے میں محفوظ رہے۔پولیس حکام کے مطابق احمد اقبال انتخابی مہم کے لیے ظفروال کے علاقے دھمتل جا رہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔احمد اقبال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سیاسی مخالفین نے کروائی ، جس کی تحقیقات کرائی جائیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کی تلاش جاری ہے جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

6 + 16 =