ایاز صادق جیت گئے یا ہار گئے ؟ لاہور کے حلقہ این اے 120 کا نتیجہ آ گیا

قومی اسمبلی کی نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ موصول ہونے والے نتیجے میں این اے 120 سے ن لیگ کے ایاز صادق نے میدان مارلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ایاز صادق 68 ہزار 146 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کیلئے عوام نے بھر پور طریقے سے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پولنگ سٹیشنز پر بھر پور رش دیکھنے میں آیا۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھائی، پولیس پہلے درجے پر، پھر پیرا ملٹری فورسز اور آخری درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فور س ذمہ داری ادا کی ،۔ نتائج مرتب کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا گیا، ای ایم ایس کے ذریعے پریذائیڈنگ افسر فارم 45 کی تصاویر الیکشن کمیشن کو ارسال کیں۔ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760تھی جن میں6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد اور 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ووٹرز عام انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔یعنی تقریباً 54 فیصد مرد اور 46 فیصد خواتین ووٹرز ہیں، نئے رجسٹرڈ ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہیں، 25 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار 371 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 17 ہزار 818 امیدوار میدان میں ہیں،ان میں 882 خواتین اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 + three =