کامیابی پر جہانگیر ترین کی عامرڈوگر اور سعد رفیق کی لطیف کھوسہ کو مبارکباد

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں اپنے حریف سے شکست کھا چکے ہیں۔بی بی سی اردو کے مطابق تحریک انصاف سے راہیں جدا کر کے اپنی پارٹی بنانے والے جہانگیر ترین کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے شکست دی ہے ،جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے عامر ڈوگر کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حریف کو اس جیت پر مبارکباد دیتے ہیں،اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سردار لطیف کھوسہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve + sixteen =