عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے شکست کے بعد فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئے اکیلی نکلی، مجھے شہر کے بیٹے اور بیٹیوں نے بہت عزت دی، الیکشن چوری ہیں ہونے دوں گی ، آخری حد تک جاؤں گی۔ریحانہ ڈار کے بیٹے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست تو چھوڑ دی مگر ماں کا ساتھ نہیں چھوڑا، ہم اپنے حق کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ہم نے ہائیکورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کر دی ہے، 9 فروری کو شام 5 بجے فارم 47 بغیر دستخط جاری کیا گیا۔
