نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہےلیکن کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 36 گھنٹوں میں الیکشن نتائج مرتب ہوئے، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے۔دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پر امن انتخابات کا انعقاد ہوا، چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوری تسلسل خوش آئند ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا انتخابات کے انعقاد میں سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، انڈونیشیا میں ووٹ گنتی کرتے ہوئے ایک مہینہ لگا تھا لیکن ہمارے یہاں پہلے اڑھائی گھنٹے میں ایک پروجیکشن بنا دی گئی۔ ملک بھر میں 90 ہزار سے پولنگ اسٹیشنز تھے اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر جگہ موجود تھی، 36 گھنٹوں میں الیکشن نتائج مرتب ہوئے، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے۔
