صدر ن لیگ شہباز شریف کا سابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔رابطے سے متعلق شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا، انہوں نے لکھا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری صاحب اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ میں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔
https://x.com/CMShehbaz/status/1757419843664372177?s=20
