سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے 40 سے زائد حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام شکایتیں سن کر 22 فروری سے پہلے فیصلہ کرے ،الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے فارم 45 یا 47 کا ریکارڈ سے جائزہ لے،اگر کوئی بے ضابطگی پائی جائے تو الیکشن کمیشن اسے دور کرے ،اسکے بعد متاثرہ فریق چاہے تو قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں ،تمام درخواست گزاروں نے ایک جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔عدالت نے مصطفیٰ کمال ،خالد مقبول صدیقی و دیگر کےانتخابی نتائج کے خلاف دائر تمام درخواستیں نمٹادی۔
