دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی کی ریٹائرمنٹ میں کتنا عرصہ باقی تھا؟ حیران کن انکشاف

دھاندلی کے سنگین الزامات اور انکشافات کرنے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ درحقیقت اگلے مہینے 13 مارچ کو ریٹائر ہونے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہناتھا کہ ایک شخص جو خود کشی کی بات کررہاہے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے ، یہ کسی جنونی کی گفتگو ہے ، یہ 13 مارچ کو ریٹائر ہونے جارہاہے ، اس سے چند ہفتے پہلے ایک سیاسی سٹنٹ کھڑا کر رہے ہیں اور سیاسی کیریئر کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، اگر کوئی رو رہا تھا تو میڈیا نے اسے روتے ہوئے نہیں دیکھا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کا بیان میں کہناتھا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے ، ، الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جو ڈی آر او کی فہرست تھی اس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاہے کہ ان کی فوری طور پر آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × one =