ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، کس ریٹ پر بند ہوا؟

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔یاد رہے گذشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔,دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مستحکم رہا اور 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں