عید الفطر پر بینک کب سے کب تک بند رہیں گے؟ اعلان ہو گیا

عیدالفطر پر سٹیٹ بینک نے بینکوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر 10 سے 12 اپریل تک بینکوں میں تعطیلات ہوں گی۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخوں کے دوران سرکاری اور نجی تمام بینک بند رہیں گے تاہم اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں