اسلام آبادہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نیب کیس میں ضمانت منظور ی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ فوا د چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے سڑک کے منصوبے میں کرپشن کی ،دورہ یا سڑک منصوبے کا پی سی ون سی ڈی ڈبلیو ڈی اور ایکنگ سے بھی منظور ہوا، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد منصوبہ ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے تسلیم کیا تمام ایجنسیز کا کوئی بھی اہلکار ملزم نامزد نہیں ،نیب کے دفعہ 4 ٹو بی کے تحت یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا ،پراسیکیوٹر نے تسلیم کیا ملزم کے خلاف دو افراد کے بیانات کے علاوہ کوئی شواہد نہیں ہیں ،فواد چوہدری کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے ، ضمانت منظوری کا فیصلہ کیس کے ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × five =