عید پر مری میں موٹرسائیکلوں اور بڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر

عیدالفطر پر مری کے مشہور جی پی او چوک کے قریب موٹرسائیکلوں اور بڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عید کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کچھ مقامات سے گاڑیوں کی انٹری بند کر دی گئی ہے جب کہ بڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کر دیئے گئے۔ کمشنر راولپنڈی نے موقف اپنایا کہ کشمیر میں جانیوالی ٹریفک ایکسپریس وے سے جائے گی اور فوکل پرسنز سیاحوں کو 24 گھنٹے رہنمائی فراہم کریں گے، ڈیوٹی کیلئے 300 اہلکاروں اور افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مقامی لوگوں کو سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ، کلڈنہ، کشمیر چوک، 17 میل کے علاوہ جی پی او چوک پر بھی سہولت مراکز فعال کر دیئے گئے۔انہوں نے پیٹرول اور راشن سٹاک کو ڈبل کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیب ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔ ہوٹلوں میں زائد کرائے نہ وصول کئے جائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × 1 =