لاہور میں چاند رات کو مبینہ پولیس مقابلے، کتنے ملزمان مارے گئے ؟ جانیے

پاکستان آن لائن )لاہور میں چاند رات کو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاند رات کو مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دکان میں واردات کے دوران پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم مارا گیا جس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔واضح رہے لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eight + 7 =