Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ۔ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔ ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کی تاریخ مقررکی جائے گی۔واضح رہے کہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جبکہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 7روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں