Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن لائن کمپین لانچ کی ہے تاکہ ان کے بھائی کی موت کی جلد تحقیقات ہوسکے۔اداکار اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شویتا سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کلائی یا ماتھے پر سرخ کپڑا باندھ کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالیں تاکہ اداکار کی موت کی جلد تحقیقات کا تفتیشی ایجنسی سے مطالبہ کیا جاسکے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کی بہن نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں اور تحقیقات جلد مکمل کریں۔واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 + nineteen =