تاجروں کو گاجر دی جارہی ہے مگر ڈنڈا کہیں نظر نہیں آرہا، تجزیہ کار

سینئر صحافی و تجزیہ کار مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ ایف بی آرکے25 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا وقت میری سمجھ میں نہیں آرہا، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئےجزا و سزا کی پالیسی رکھنا ہوگی، تاجروں کو گاجر دی جارہی ہے مگر ڈنڈا کہیں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نےاپنے خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں