بجٹ میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پر سبسڈی کیلئے فنڈز رکھے جانے کا امکان

نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت کھانے پینے کی5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت صنعت وپیداوارنے یوٹیلیٹی سٹورز سے نئے مالی سال کے لئے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکیج کےلئے ان تجاویزکو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائےگا جبکہ موجودہ پیکیج 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے، جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا،گھی،دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کے لئے سبسڈی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ آٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لئے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں