کراچی میں بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ و دیگر سامان برآمد

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)شہر قائد کےمختلف علاقوں میں کارروائی کرتےہوئے کسٹم انفورسمنٹ نے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتےہوئے غیرملکی اسمگل شدہ سگریٹ،شیشہ فلیور،وائپ فلیور،سگار اور سگارفلٹرضبط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا
حکام کےمطابق برآمد سامان کی مالیت دو کروڑ 70 لاکھ روپے سےزائد ہے،برآمد شدہ سامان میں چھ لاکھ 90ہزار سگریٹس اور بڑی تعداد میں شیشہ فلیورسگار اور فلٹرشامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں