سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس پر ہونے والی سماعتوں کا حکمنامہ طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس پر ہونے والی سماعتوں کا حکمنامہ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطا بق نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو گئے،تاہم کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا ویڈیو لنک قائم ہو گیا؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا جی ویڈیو لنک قائم ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا نیب ترامیم کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست اب بھی زیرسماعت ہے؟وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ کل میں نے چیک کیا ابھی تک زیرالتوا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں وہ درخواست سماعت کیلئے منظور ہو چکی تھی؟حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے کہاکہ جی ہاں وہ درخواست سماعت کیلئے منظور ہو چکی ہے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کوروسٹرم پر بلا لیا،عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب ترامیم کیس پر ہونے والی سماعتوں کا حکمنامہ طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 2 =