Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سینئر بھارتی صحافی نےمودی کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

سینئر بھارتی صحافی سدھندرا کلکرنی نےمودی کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ مودی حکومت نے اپنی مدت میں جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔تفصیلات کے مطا بق بھارتی صحافی سدھندرا کلکرنی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے، مودی حکومت نے اپنی مدت میں جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی ہر ممکن کوشش کی، ایگزٹ پولز کے برعکس ایگزیکٹ پول میں بی جے پی کو واضح اکثریت نہیں مل سکی۔پروگرام میں ایک اور بھارتی صحافی سہیل اختر نے کہا کہ بی جے پی الیکشن میں ہاری نہیں بلکہ اچھی جیت ہے لیکن 400نشستوں کے ہدف سے دور رہی ہے۔پروگرام میں پاکستان کے سینئر صحافی اعزاز سید نے کہا کہ بھارتی انتخابات میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے جبکہ سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کا8 فروری ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × five =