Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑمار دیا

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کی خاتون کانسٹیبل نے چندی گڑھ ائیرپورٹ پر اداکارہ کو کسانوں کی بے عزتی پر تھپڑ مارا۔ تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھارتی پنجاب کے کپورتھلا کے سلطان پور لودھی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ ایک کسان رہنما شیر سنگھ ملہیوال کی بہن ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 2 =