اصغر سہیل نامی سائل نے آئی جی پنجاب کے آفس کے باہر خود کو آگ لگالی، سائل کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس گیا۔رپورٹ کے مطابق سائل گزشتہ روز صبح سات بجے سے آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے بیٹھا تھا لیکن شام تک اجازت نہ ملنے پر اصغر سہیل نے خود کو آگ لگالی جس سے وہ اور بچانے کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار جھلس گیا، بعد ازاں دونوں زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ شروع کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کماہاں کا رہائشی ہے جو گروی مکان میں رہائش پزیر تھا۔ مالک مکان کے بغیر نوٹس گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا لیکن سیکیورٹی کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی۔
