ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، شہری چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانیوں میں مصروف ہیں۔ عید الاضحیٰ کے پہلے روز فرزندانِ توحید کی بڑی تعداد نے سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی، مختلف شہروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے دعوؤں کے باوجود مختلف مقامات پر آلائشوں کے ڈھیر نظر آئے۔بیشتر شہروں میں شہری انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھا کر ناصرف صفائی کر دی گئی ہے بلکہ ان آلائشیوں کو ٹھکانے بھی لگا دیا گیا ہے۔کراچی میں عیدِ قرباں کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی جاری ہے تاہم برنس روڈ، لسبیلہ، رنچھوڑ لائن میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔بعض شہروں میں صفائی کے انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کے کناروں پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔
