سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، نئی تاریخ رقم

آج صبح سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے بعد کمال تیزی دیکھی گئی جس سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوئی اور پہلی مرتبہ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کاروبارکے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 1200 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،جہاں 100 انڈیکس 80001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،بینکوں کے شیئرز میں آج بھی خریداری دیکھی جارہی ہے۔گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔یاد رہےکہ ایک سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 فیصد بڑھ گئی،ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ کےہنڈریڈ انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،23 جون 2023 کو 40 ہزار پوائنٹس پرموجود ہنڈریڈ انڈیکس آج 80 ہزار پوائنٹس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں