سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی،آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی ہے۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں آتش زدگی کا واقعہ عمارت کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں، جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا۔آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں