آدھا بجٹ قرضوں پر سود دینے میں خرچ ہوگا

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےقومی اسمبلی کےاجلاس میں مالی سال24-2023 کیلئے14 ہزار460ارب کا بجٹ پیش کردیا، آدھا بجٹ قرضوں پرسود دینےمیں خرچ ہوگا۔

اسحاق ڈار نےاگلےمالی سال کیلئےخسارے کا بجٹ پیش کر دیا،مالی سال24-2023کےبجٹ کے مطابق آمدنی12ہزار163 ارب روپےاورخرچہ14 ہزار 460ارب روپےہے۔

اس طرح قرضوں پرسود ادا کرنےمیں7ہزار 303 ارب روپےیعنی آدھا بجٹ خرچ ہوجائےگا۔

بجٹ میں دفاع کیلئے18 سو 4 ارب روپےمختص کیے گئےہیں۔

صوبوں کو ایک ہزار 464 ارب روپےکی رقم ٹرانسفر کی جائے گی،بجٹ میں پینشن پر761 ارب روپے خرچ ہوجائیں گے۔

وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام کےلیے 950ارب روپےکی رقم مختص کی گئی ہے،بیرون ملک سے25 سو27 ارب روپےملنے کی توقع ہے۔

قومی بچت اسکیموں اور دیگر نان بینکنگ ذرائع سے 1906 ارب روپےحاصل کیےجائیں گے،ملکی بینکوں سے3ہزار 124ارب روپےقرضہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا، خواجہ آصف
قومی اداروں کی نجکاری اگلےسال بھی تعطل کا شکار رہےگی،اس سےآمدنی کا ہدف صرف15ارب روپےرکھاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں