9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9مئی کےواقعات میں فوج کو پارٹی بنایاگیا ہے،اس سارےجھگڑے میں فوج کا کوئی تعلق نہ تھا۔

پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ اگرکسی کو پارٹی بنانا مقصود تھاتو سیاسی جماعتوں کو بناتے۔

ان کاکہنا تھاکہ شہداء کی نشانیوں اور تنصیبات کو تباہ کرنےکی کوشش کی گئی،یہ مسلح بغاوت تھی کیونکہ ان کےپاس اسلحہ بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علم کے لنچ سے چوہے کا سر نکل آیا؟
انہوں نےمزید کہاکہ اوورسیز پی ٹی آئی سپورٹر کا دعویٰ ہے25کارکن مارے گئےلیکن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں