Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے میٹرک میں پوزیشن لینے والے طلبہ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور بورڈ کے تحت میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کی ملاقات ہوئی۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈرز میں محمد کاشف، معیز حیدر، عبید اللہ عثمان، ماہین سجاد، عبیرہ اصغر، زینب آصف، سحر شکیل، لائبہ،غلام ہمایوں دین، احتشام الحق، محمد فرحان، حفصہ، مائرہ عمران، حافظہ کائنات عامر، مائرہ خرم شامل تھے،اس موقع پر انہوں نے اعلی تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں ،پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے،بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × two =