104 سالہ خاتون جو 9 دہائیوں کے بعد بھی ریٹائر نہیں ہونا چاہتی

امریکا سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون ورجینا اولیور اب بھی کام کرتی ہیں اور ریٹائر نہیں ہونا چاہتی۔امریکی ریاست Maine سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون ورجینا اولیور 9 دہائیوں سے زائد عرصے سے کیکڑے پکڑنے کا کام کر رہی ہیں اور انہیں اس سے محبت ہے۔انہیں لابسٹر لیڈی بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے شکار کے کمرشل لائسنس کو ایک بار پھر ری نیو کرایا ہے۔کچھ عرصے قبل ایک دستاویزی فلم میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں 91 سال سے کیکڑوں کا شکار کر رہی ہوں اور مجھے یہ کام کرنا پسند ہے’۔جون سے اکتوبر کو شکار کا بہترین سیزن تصور کیا جاتا ہے اور اس دوران وہ اپنی کشتی میں نکل جاتی ہیں اور اپنے 81 سالہ بیٹے میکس ویل کے ساتھ شکار کرتی ہیں۔وہ دونوں ہر ہفتے 3 بار شکار کرنے کے لیے نکلتے ہیں۔ انہوں نے 8 سال کی عمر میں پہلی بار اپنے والد کے ساتھ شکار کیا تھا اور جب سے وہ یہ کام کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی یہ کام جاری رکھا حالانکہ اس شعبے میں خواتین بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں