تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا کیس، شاہ محمود قریشی نے اوپن ٹرائل کی استدعا کردی

انسداد دہشتگردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی نے اوپن ٹرائل کی استدعا کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اے ٹی سی میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف جیل میں کیس کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے،جج اے ٹی سی نے جواب دیا کہ جیل ٹرائل کا فیصلہ ہو چکا ہے، کیس کو لٹکایا نہ جائے،عدالت نے ملزمان کے وکلا کو گواہوں کے بیان پر جرح کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں