Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس کے ملزم کی ضمانت مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں ملزم سہیل انجم بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔چودھری عدنان کے وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم قتل کیس میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کا مالک ہے، جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موبائل فون بھی ملزم کے گھر سے برآمد ہوا، ملزم مقدمے کے ملزم دانش بھٹی کا حقیقی والد ہے اور دونوں ساتھ رہائش پذیر تھے، ملزم کا شریک ملزم ظہور کے ساتھ کال ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزم سہیل انجم بھٹی دیگر سنگین مقدمات میں بھی ملوث ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چودھری عدنان قتل کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen + 3 =