سلمان اکرم راجہ کاپنجاب میں الیکشن ٹریبونلز فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز فعال بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے 4جولائی کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی،سلمان اکرم راجہ نے پنجاب میں کام جاری رکھنے والے الیکشن ٹریبونلز کو فعال کرنے کی استدعا کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 4جولائی کو جاری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سپریم کورٹ نے مشاورت کے حوالے سے کوئی گائیڈلائنز نہیں دیں،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریبونلز کیلئے تعینات ججز کا فیصلہ دست تھا،الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تعینات ججز کو نہ ماننے کے پیچھے قانونی جواز نہیں،سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنا درست نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں کام جاری رکھنے والے الیکشن ٹریبونلز کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں