ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ

پچھلے ایک ہفتے سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔مرغی کی قیمت اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے ، مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہ ونے لگ ا،مرغی کی قیمت گائے کے گوشت کا مقابلہ کرنے لگی،کوئٹہ میں ایک ہفتے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت 520روپے فی کلو تھی جو بڑھتے بڑھتے 720روپے فی کلو تک ہو گئی ،ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 715روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کا سرکاری ریٹ 680روپے کلو ہے،مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے سے دکاندار اور شہری دونوں پریشان ہیں،کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ پنجاب سے پولٹری کی منتقلی پر پابندی بتائی جاتی ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں