’مسٹر بین‘ کا شہرہ آفاق کردار نبھانے والے اداکار روان ایٹکسن کے بستر مرگ پر ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

2017ء میں ’مسٹر بین‘ کا شہرہ آفاق کردار نبھانے والے اداکار روان ایٹکسن کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی اور اب ایک بار پھر ایک غلط تصویر پوسٹ کرکے بتایا جا رہا ہے کہ وہ ان دنوں بستر مرگ پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں مسٹر بین کو انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں کسی ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ یہ مسٹر بین کی تصویر ہی نہیں ہے۔ اس تصویر میں موجود شخص کا نام بیری بیلڈرسٹون ہے۔بیری بلڈرسٹون صحت کے کئی طرح کے مسائل سے دوچار تھے ، جن کے سبب وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہ تصویر ان کے آخری دنوں کی ہے۔ انہیں سوشل کیئر کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے ٹھکرا دیا اور موت کے منہ میں چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مسٹر بین (روان ایٹکسن) صحت مند اور بخیروعافیت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seventeen − fifteen =