ڈیڑھ سال انتظار کے بعد بالآخر مردم شماری میں حصہ لینے والے اساتذہ کو معاوضہ ملنا شروع ہو گیا۔ رپورٹ‘ کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز مردم شماری میں حصہ لینے والے ساڑھے 5ہزار اساتذہ کے معاوضے کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ٹیچرز کو فی کس 25ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ رواں سال فروری میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک کی 7ویں مردم شماری میں حصہ لینے والے ٹیچرز کے لیے 4ارب روپے کی منظوری دی تھی۔ٹیچرز کو مردم شماری کی ڈیوٹی کے عوض ادائیگی کے لیے کل رقم 11.9ارب روپے درکار ہے، جس میں سے عام انتخابات کی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرنے کے بعد صرف 4ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔
