بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے متعلق اہم بیان

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے پراعتماد ہیں۔بی سی بی چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہاکہ بنگلہ دیش میں سیاسی بے امنی کے باوجود پریشانی کی کوئی بات نہیں،آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈکپ 3سے 20اکتوبر تک بنگلہ دیش میں ہوگا، 18روز میں 10ٹیموں کے 23میچز ڈھاکا اور سلہٹ میں ہوں گے۔بی سی بی چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہاہے کہ ہم شیڈول کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں