جو ختم نبوت ﷺ پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں ہوسکتا،علی محمد خان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے آخری نبی ہونے کی گواہی اللہ نے دی ہے، رسول ﷺ نے خود فرمایا کہ میرے بعد کوئی پیغبر نہیں آئے گا۔جو ختم نبوت ﷺ پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ جرم کی سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور سب سے بڑا گناہ رسول ﷺ کی نبوت سے انکار ہے، سپریم کورٹ کے معزز ججز بھی ختم نبوت ﷺ پر یقین رکھتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ابہام پیدا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں