دانیہ شاہ سے قبل احمد شہزاد کتنی شادیاں کر چکے ہیں ؟ تہلکہ خیز انکشاف نے ہنگامہ برپا کر دیا

مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کیلئے جس شخص کا انتخاب کیا وہ بھی کوئی عام آدمی نہیں بلکہ دانیہ شاہ سے قبل تین شادیاں کرچکا ہے. تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ کے ساتھ چوتھی شادی کے بعد شوہر احمد شہزاد نے پہلا انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ،’ہمارے معاشرے میں عورت کی دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں شادی کو اللہ کی رحمت سمجھتا ہوں اور دانیہ شاہ سے میری چوتھی شادی ہے اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں‘۔شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ یہ نکاح دانیہ کے والد کی زندگی میں ہوا تھا جو اب انتقال کر گئے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں جیون ساتھی کی ضرورت تھی اور اب تک ان دونوں کا صرف نکاح ہوا ہے رخصتی ہونا باقی ہے’۔احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ پر بدکرداری کے الزامات لگائے گئے لیکن میرا ماننا ہے کہ میں نے آج تک دانیہ سے زیادہ معصوم اور پرہیزگار خاتون نہیں دیکھی۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ سے شادی کیلئے کالے جادو سے متعلق خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے وہ محض ایک مزاحیہ ویڈیو تھی جس کے بعد یہ افواہیں سرگرم ہوئیں کہ میں نے 20 ہزار دے کر کالا جادو کروایا ہے۔یاد رہے کہ فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔اگر چہ کہ یہ نکاح زیادہ نہ چل سکا اور ان پر شوہر کی مبینہ نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا الزام لگا ۔دانیہ شاہ اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے بعد لمبا عرصہ تک خاموش اور میڈیا سے دور رہیں تاہم پھر وہ اچانک سامنے آئیں اور عامر لیاقت کی وراثت میں حصے کا مطالبہ کیا ۔دانیہ شاہ نے اس کیس کو لڑنے کیلئے جس وکیل کا انتخاب کیا اس شخص نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کیلئے دو کروڑ روپے دیے ہیں۔ابھی یہ معامالات تھمے نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں نہ صرف دانیہ شاہ نے اپنے دوسرے نکاح کی خود تصدیق کی بلکہ اپنے شوہر کو دنیا کے سامنے لاکر طوفان برپاکردیا۔کیونکہ دانیہ شاہ سے نکاح کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ خود وہی وکیل تھا جو دانیہ شاہ کیلئے عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ دلوانے کا کیس لڑ رہا تھا۔احمد شہزاد سے شادی کرنے کے بعد دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ’مجھے مشکل وقت میں ایک مرد کی ضرورت تھی جو مجھے سہارا دے سکے اور اسی دوران مجھے احمد شہزاد نے نکاح کی پیشکش کی جسکو میں نے قبول کرلیا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں