خواتین مردوں پر بہت ظلم کرتی ہیں” اداکار شہریار منور

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شهریار منور نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں اگر مرد خواتین پر ظلم کرتے ہیں تو وہیں بہت سی خواتین ایسی بھی جو مردوں پر بھی انتہا کا ظلم کرتی ہیں۔ شہریار منور کا پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی مردوں کو بچپن سے ہی رونے کی اجازت نہیں ہوتی، بچپن سے ہی سیکھایا جاتا ہے کہ مرد کو کبھی درد نہیں ہوتا اور مرد کبھی نہیں روتا۔اداکار نے کہا کہ جب مردوں کو درد نہیں ہوتا اور مرد روتا نہیں ہے تو پھر وہ بہت بڑا جانور بنتا ہے اور شادی کے بعد اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ والدین بچپن سے ہی اپنے بچے کی اس طرح پرورش کرتے ہیں کہ وہ بہادر بنے گا اور آنسو نہ بہا کر زندگی میںکبھی کمزور نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں