Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایلون مسک نے وینز ویلا کے نو منتخب صدر نکولس میدورو کی جانب سے لڑائی کا چیلنج قبول کرلیا

ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک آئے روز کسی عالمی سیاسی شخصیت کے ساتھ سینگ پھنسائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ اب انہوں نے وینزویلا کے نو منتخب صدر نکولس میدورو کے ساتھ سوشل میڈیاپر توں تکرار کے بعد ان کا لڑائی کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد، جن میں میدورو اور اپوزیشن کے امیدوار دونوں نے اپنی فتح کا دعویٰ کر دیا، ایلون مسک نے اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک متنازع بیان داغ دیا اور وینزویلا کے ایک بار پھر صدر منتخب ہونے والے نکولس میدورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’بڑے انتخابی فراڈ‘ کا مورد الزام ٹھہرا دیا۔ایلون مسک نے میدورو پر تنقید کرتے ہوئے کئی پوسٹس کیں، جن میں انہوں نے ’’ڈکٹیٹر میدورو شرم کرو‘‘ اورڈکٹیٹر میدورو کو الوداع‘‘ جیسے فقرے لکھے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے صدر میدورو کو ’’مسخرہ‘‘ بھی قرار دیا۔ صدر میدورو نے جوابی پوسٹس میں سے ایک میں لکھا کہ ’’ایلون مسک اپنے فضائی میزائلوں کے ذریعے وینزویلا پر قبضہ کرناچاہتا ہے۔‘‘ اس پوسٹ پر طنز کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’’گدھا بھی میدرو سے زیادہ سمجھدار ہے۔‘‘صدر میدورو ایلون مسک کی پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے انہیں وینزویلا کے لیے سکیورٹی رسک قرار دیا اور کہا کہ ’’ایلون مسک تم ایک مایوس شخص ہو۔ اپنے آپ پر قابو رکھو۔ میرے ساتھ جو بھی گڑ بڑ کرے گا، ختم ہو جائے گا۔ کیا تم مجھ سے لڑنا چاہو گے؟‘‘ اپنی اگلی پوسٹ میں ایلون مسک نے صدر میدورو کا لڑائی کا چیلنج قبول کر لیا اور کہا کہ وہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا میں 25سال سے یک جماعتی حکومت قائم ہے۔ حزب اختلاف نے 2014ء کے بعد بار بار مظاہروں کے ذریعے صدر میدورو کو ہٹانے کی کوشش کی مگر ہر بار ناکام ہوئے۔ اب وہ ووٹ کے ذریعے انہیں اقتدار سے نکالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ تاہم میدورو نے حزب اختلاف کے امیدوار کے 44فیصد ووٹوں کے مقابلے میں 51فیصد ووٹ لے کر اپنی جیت کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seven + 9 =