Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا

بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد آرمی نے دارالحکومت ڈھاکہ کے تمام ایئر پورٹس بند کر دیئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیر کی شام ساڑے پانچ بجے سے اگلے چھ گھنٹے کے لیے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن قمر الاسلام نے آج سہ پہر میڈیا کو ہوائی اڈہ بند ہونے کی تصدیق کی ہے ،ائیرپورٹ حکام نے کہا کہ وہ صورتحال سے مزید اپ ڈیٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں