ابھیشیک نے ایشوریا کو فلم عمراؤ جان شوٹنگ کے دوران پروپوز کیا

بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ان دنوں بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں۔دونوں اداکاروں کے درمیان ایک سال سے علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش ہیں جنہوں نے حال ہی میں امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر زور پکڑا۔اسی حوالے سے بھارتی میڈیا پر حال ہی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں ابھیشیک اور ایشوریا کے ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہونے اور ابھیشیک کی جانب سے ایشوریا کو شادی کی پیشکش کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018 میں ابھیشیک نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ 2006 میں فلم عمراؤ جان کی شوٹنگ کے دوران میں نے ایشوریا کو پروپوز کیا جس پر انہوں نے ہاں کردی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ 1999 میں دونوں پہلی بار فلم ڈھائی اکشر پریم میں ملے جہاں دونوں کی دوستی ہوئی، بعدازاں 2003 میں فلم کچھ نہ کہو کی عکسبندی کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی اور 2006 میں دونوں نے اپنا تعلق آفیشل کردیا۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں