پاکستان کی غزہ میں سکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

پاکستان نے غزہ میں سکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ میں التابین سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے،بے گھر افراد کو پناہ دینے والے سکول پر نماز فجر کے دوران حملہ ایک ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ شہری آبادیوں اور سہولیات کو اندھا دھند نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور یہ جنگی جرم ہے،اسرائیل کو جنگی جرائم اور غزہ میں نسل کشی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامی، غزہ کی نسل کشی کے خاتمے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں