سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین روپے سے سطح پر پہنچ گئی۔ سولر پینلرز کی فی واٹ کی قیمت روپے تک ہوگئی 32 واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ37 روپے میں دستیاب ہونے لگا۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ریٹ میں کمی دنیا بھر میں لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف ساڑھے پانچ ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران لیتھیم بیٹریوں کی قیمت میں تقریباً 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اگرچہ اس نے گھریلو شمسی پینل کے نرخوں کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں