پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا۔قبل ازیں پولیس کی بھاری نفری نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر تھانہ گولڑہ منتقل کیا جبکہ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکا?نٹ سے کی گئی۔بعد ازاں ترجمان پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کو رہا کردیا گیا، شیرافضل مروت کو انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی پر رہا کیا گیا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے آج ترنول کے مقام پر جلسے میں شرکت کے لئے کارکنان پہنچے تھے، اس دوران اطلاع ملی تھی کہ لوگوں کی ایکسپریس چوک سے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں