اسلام آباد کے علاقے ہمک میں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ملبے کے نیچے دبے پانچ افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف اور ایک کا تعلق کراچی سے تھا۔ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعہ میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments