بھارتی جنتا پارٹی کی ایم پی اورمشہور اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی آنے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔اداکارہ کی فلم کا ٹریلر 14 اگست کو ریلیزکیا گیا تھا،جس کے بعد سے بھارت کی سکھ برادری کی جانب سے فلم اور اداکارہ کنگنا کو بین کرنے کے مطالبات کئے جا رہے تھے۔اب صورتحال یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ سکھوں کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا ہے کہ اگر تم نے یہ فلم ریلیز کی تو ہم تم کو چپلوں سے ماریں گے۔ویڈیو میں ایک اور شخص کی جانب سے یہ تک کہا گیا ہے کہ تاریخ کو بدلا نہیں جا سکتا،اگر فلم میں سکھوں کو دہشت گردوں کے طورپردکھایا گیا تو یاد رکھیں جو اس کے ساتھ ہوا جس کا کردار تم فلم میں پیش کر رہی ہو۔اداکارہ کنگنا نے ٹویٹرپر اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ہماچل،پنجاب اور مہاراشٹرا کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ براہ مہربانی اس کو دیکھیں،اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کنگنا کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے،فلم ایمرجنسی کو اداکارہ کنگنا نے خود ڈائریکٹ کیا ہے جو 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی – اداکارہ اس فلم میں بھارت کی سابق وزیراعظم اندرہ گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
