یوکرین نے روس کے علاقے بیلگرد پر بمباری کر دی، جس میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک، 37 زخمی ہو گئے۔دی ماسکو ٹائمز کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ جمعہ کی شام روس کے بیلگرد علاقے پر یوکرین کے فضائی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔بیلگرد کے گورنر ویاچسلاو گلاڈکوف نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں یوکرینی فوج نے کلسٹر بموں سے حملے کیے، ویمپائر نامی ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم کا استعمال بھی کیا گیا۔شیلنگ میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، حملے سے 2 کثیرالمنزلہ عمارت کی چھتوں میں سوراخ ہو گئے ہیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔تیز دھار دھاتی اشیا لگنے سے 9 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ ایک اور قصبے پر حملے سے 2 گھروں، ایک گاڑی اور گیراج کو آگ لگ گئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ کرسک، بریانسک اور بیلگرد میں روس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
